اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ سرحدی جھڑپوں کے بعد دونوں ممالک نے ۴۸ گھنٹے کی جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔
پاکستانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق یہ جنگ بندی طالبان حکومت کی درخواست پر بدھ کی شام ۶ بجے سے نافذ العمل ہو گئی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اس دوران دونوں فریقین سفارتی ذرائع سے مسائل کے پرامن حل کے لیے کوششیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ چار روز سے جاری شدید جھڑپوں کے باعث سرحدی علاقوں میں کشیدگی میں اضافہ ہوا تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ فریقین کے درمیان بداعتمادی اور بحران کے ناقص انتظام سے حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں اگر فوری طور پر مؤثر مذاکرات کا آغاز نہ کیا گیا۔
آپ کا تبصرہ